728 x 90

وزارت خارجہ کا پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات ماننے سے انکار

وزارت خارجہ کا پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات ماننے سے انکار

وزارت خارجہ کا پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات ماننے سے انکار پاکستان انفارمیشن کمیشن کے حکم کے باوجود وزارت خارجہ معلومات تک رسائی کا طریقہ کار تبدیل کرنے کو تیار نہیں اور معلومات کے حصول کے لئے شہریوں کو اسٹام پیپر پر حلف نامہ اور فیس جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی جبکہ پاکستان

وزارت خارجہ کا پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات ماننے سے انکار

پاکستان انفارمیشن کمیشن کے حکم کے باوجود وزارت خارجہ معلومات تک رسائی کا طریقہ کار تبدیل کرنے کو تیار نہیں اور معلومات کے حصول کے لئے شہریوں کو اسٹام پیپر پر حلف نامہ اور فیس جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی جبکہ پاکستان انفارمیشن کمیشن مذکورہ طریقہ کار کو کلعدم قرار دے چکا ہے۔ صحافی سعدیہ مظہر کی درخواست پر وزارت خارجہ کا صحافی کو اسٹام پیپر پر حلف نامہ اور فیس جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔وزارت خارجہ کی ہدایات پر خاتون صحافی سعدیہ مظہر نے سوالنامہ جمع کروادیا سوالنامہ کے مطابق سعدیہ مظہر کی جانب سے پوچھا گیا ہے کہ یہ طریقہ کار کس کی ہدایت پر تیار کیا گیا اور ساتھ ہی معلومات تک رسائی کے لئے طے کردہ طریقہ کار کے منٹس آف میٹنگ بھی طلب کئے ہیں جس پر وزارت خآرجہ کی جانب سے انہیں جواب دیا گیا ہے کہ آپ کی درخواست موصول ہو گئی ہے، پہلے فیس اور اسٹام پیپر پر حلف نامہ جمع کرائیں، پھر مزید کاروائی کریں گے۔ صحافی سعدیہ مظہر وزات خارجہ کے خلاف پاکستان انفارمیشن کمیشن میں اپیل جمع کرا دی ہے ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos