وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کیلئے پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ وہ اتوار کے روز لاہور میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے نواز شریف کو اپنے دورہ ملائیشیا کے بارے میں تفصیل
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کیلئے پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
وہ اتوار کے روز لاہور میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے گفتگو کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے نواز شریف کو اپنے دورہ ملائیشیا کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
انہوں نے نواز شریف کو ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات خصوصا اقتصادی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے انہیں اپنے آئندہ دورہ مصر کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ملاقات میں افغانستان کی جانب سے اشتعال انگیزی پر بھی بات چیت کی گئی۔
افغانستان کی جارحیت کے جواب میں موثر اور فیصلہ کن کارروائی پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی اس موقع پر موجود تھیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *