728 x 90

وزیر اعظم کی صوبوں کو سیلاب سےنقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت

وزیر اعظم کی صوبوں کو سیلاب سےنقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو ملک میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگا نے کی ہدایت کی ہے تاکہ بحالی کے لئے موثر لائحہ عمل وضع کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ ہدایات سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تخمینے سے متعلق اسلام

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو ملک میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگا نے کی ہدایت کی ہے تاکہ بحالی کے لئے موثر لائحہ عمل وضع کیا جا سکے۔

انہوں نے یہ ہدایات سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تخمینے سے متعلق اسلام آباد میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

وزیراعظم نے نقصانات کامکمل تخمینہ لگانے کے لئے وفاقی اور بین الصوبائی اداروں کے درمیان بھرپور تعاون پرزوردیا۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں اور حالیہ سیلاب کے نقصانات کے تخمینے میں جانی و مالی نقصان کے علاوہ تباہ ہونے والی فصلوں اور مال مویشی کے نقصانات کو بھی شمار کیا جائے۔

وزیراعظم نے فضائی جائزے پرمبنی تخمینے کے لئے سپارکوسے تعاون لینے کامشورہ دیا ۔ انہوں نے سیلاب کے بعدفصلوں کوبیماریوں سے بچانے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے پرزوردیا۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موزوں فصلوں کی کاشت کے لئے موثر کوششوں کی ضرورت پربھی زوردیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بتایاگیا کہ گنے، کپاس اورچاول کی فصلوں کے نقصانات کاتخمینہ لگانے کاکام پہلے ہی شروع کردیاگیاہے ۔توقع ہے کہ آئندہ پندرہ روزمیں مکمل کرلیاجائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos