728 x 90

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی افراد میں معاون آلات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی افراد میں معاون آلات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی افراد میں معاون آلات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت معاون آلات کی تقسیم کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی کرنل ر غضنفر عباس

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی افراد میں معاون آلات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت معاون آلات کی تقسیم کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی کرنل ر غضنفر عباس قریشی بطور مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آفیسر ضلع کونسل محمد اکرم بھروانہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عباس رضوی بھی اس موقع پر موجودتھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف خصوصی افراد کو معاشرے کا کار آمد فرد بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔سپیشل پرسنز ریاست کی ذمہ داری ہیں انکی دیکھ بھال ہم سب پر فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد اور بچوں کو وہیل چیئرز،قوت سماعت کے آلات فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ ابتدائی مرحلے میں 25 مخصوصی افراد کو وہیل چیئرز و آلات فراہم کئے گئے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی کرنل ر غضنفر عباس قریشی نے کہا کہ معاون آلات کی فراہمی سے خصوصی بچوں کی مشکلات کا ازالہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ہم خصوصی اور کمزور طبقے کی طاقت بنیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر خصوصی افراد کی ویلفیئر کا کام جاری رکھا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos