728 x 90

وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ گئے

وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ گئے

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچ گئے۔ واشنگٹن میں سفارت خانہ پاکستان کے اعلیٰ افسران نے وزیر خزانہ اور وفد میں شامل دیگر اہم ارکان کا استقبال کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اپنے دورہ امریکہ کے دوران ورلڈ بنک اور

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچ گئے۔

واشنگٹن میں سفارت خانہ پاکستان کے اعلیٰ افسران نے وزیر خزانہ اور وفد میں شامل دیگر اہم ارکان کا استقبال کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اپنے دورہ امریکہ کے دوران ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے  پلینری اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اپنے دورہ امریکہ کے دوران آئی ایم ایف ، ورلڈ بنک، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن  اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خزانہ کی عالمی بنک کے صدر اجے بنگا سے بالمشافہ ملاقات ہو گی۔

وزیر خزانہ اجے بنگا کی خصوصی دعوت پر اُن کی جانب سے منتخب ممالک کے وزرائے خزانہ کو دیے گیے عشائیہ میں شریک ہوں گے۔

وزیر خزانہ کی G24 اور مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستان (MENAP) ممالک کے پلیٹ فارم پر آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا سے بھی ملاقات ہو گی

وزیر خزانہ MENAP کے فورم سے بطور کلیدی مقرر خطاب کریں گے ۔

وزیر خزانہ ایف بی آر کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے حوالے سے عالمی بینک کے زیر اہتمام منعقدہ علاقائی راؤنڈ ٹیبل میں شرکت کریں گے۔

راؤنڈ ٹیبل میں ایف بی آر حکام کے علاوہ دیگر ممالک کے ٹیکس حکام بھی اپنی ٹیکس اصلاحات کو اجاگر کریں گے

وزیر خزانہ ورلڈ اکنامک فورم  کے زیر اہتمام دو اہم ایونٹس میں شریک ہوں گے۔

دورہ کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب، ترکیہ اور آذربائیجان کے ہم منصب قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ  ہیں۔

وزیر خزانہ کی کانگرس کی فنانشل سروسز کمیٹی کے چئیر مین سے بھی ملاقات ہو گی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکہ کے سٹیٹ اور ٹریثری ڈیپارٹمنٹس اور انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن  کے اعلیٰ حکام سے بھی ملیں گے۔

یو ایس پاکستان بزنسل کونسل کے عہدہ داران و ارکان سے ٹیکس تجاویز اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کریں گے 

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos