وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب ٹیرف معاہدے کوخوش آئند قرار دیا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی خزانہ کے حکام سے ملاقاتوں میں انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی جانب سے کی گئی مؤثر اقتصادی اصلاحات کو اجاگر کیا اور ورچوئل اثاثوں کے حوالے سے قانون سازی پر
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب ٹیرف معاہدے کوخوش آئند قرار دیا ہے۔
واشنگٹن میں امریکی خزانہ کے حکام سے ملاقاتوں میں انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی جانب سے کی گئی مؤثر اقتصادی اصلاحات کو اجاگر کیا اور ورچوئل اثاثوں کے حوالے سے قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے تیل وگیس’ معدنیات’ زراعت’ آئی ٹی سمیت دیگر اہم شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی دعوت ی۔
محمد اورنگزیب نے یو ایس پاکستان بزنس کونسل سے بھی خطاب کیا اور پاکستان کے اقتصادی اشاریوں میں نمایاں بہتری کو اجاگر کیا۔
انہوں نے سٹی بنک کے نمائندوں سے ملاقات میں بنک کی جانب سے پاکستان کے ساتھ جاری شراکت داری کو سراہا اور ملکی معیشت میں استحکام اور اصلاحات کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *