وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ماحول دوست منصوبوں کیلئے مالی تعاون بڑھانے، سرسبز قومی درجہ بندی کے نفاذ اور پائیدار ماحول کیلئے لائحہ عمل وضع کرنے کے حوالے سے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکائونٹنٹس کے صدر ژاں بوکو کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ماحول دوست منصوبوں کیلئے مالی تعاون بڑھانے، سرسبز قومی درجہ بندی کے نفاذ اور پائیدار ماحول کیلئے لائحہ عمل وضع کرنے کے حوالے سے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ اسلام آباد میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکائونٹنٹس کے صدر ژاں بوکو کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔
وزیر خزانہ نے چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی مالیاتی رپورٹنگ کے طریقوں کو باقاعدہ بنانے میں مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے ڈیجیٹل اثاثوں اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں پاکستان کی فعال ریگولیٹری سمت کو بھی اجاگر کیا جہاں روایتی، شفاف اور ہم آہنگ معیشت میں جدت لانے کے لیے نئی ادارہ جاتی حکمت عملیاں وضع کی جا رہی ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *