وزیر خزانہ کا نجی شعبے کے تحت ترقی میں سہولت کے حکومتی عزم کا اعادہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے ذریعے نجی شعبے کے تحت ترقی میں سہولت کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ وہ FLSMIDTH کے گلوبل چیف ایگزیکٹو افسر میکوکیٹو سے…

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے ذریعے نجی شعبے کے تحت ترقی میں سہولت کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
وہ FLSMIDTH کے گلوبل چیف ایگزیکٹو افسر میکوکیٹو سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بناتے ہوئے برآمدات کے ذریعے ترقی کے ماڈل پر پاکستان کی تزویراتی منتقلی پر زور دیا۔
انہوں نے توانائی اور بجلی کے شعبے میں جامع اصلاحات، ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری اور ٹیکس اور سرکاری اخراجات کے نظام کی تنظیم نو کی جاری حکومتی کوششوں کو اجاگر کیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ نجی شعبے کو اِس عمل کی قیادت کرنی چاہئے اور ہمارا کردار زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کو یقینی بنانا ہے۔
میکو کیٹو نے پاکستان کی جانب سے مہیا کی گئی معاونت کو سراہا اور ملک میں کمپنی کی بڑھتی ہوئی شمولیت کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ نے وفد کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے موزوں اور سازگار سرمایہ کاری ماحول مہیا کرنے کے پاکستان کے عزم کی یقین دہانی کروائی۔
فریقین نے کان کنی اور سیمنٹ کی صنعتوں میں اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


