728 x 90

وزیر داخلہ کا شہریوں کیلئے عوامی خدمات کو آسان بنانے کے عزم کا اعادہ

وزیر داخلہ کا شہریوں کیلئے عوامی خدمات کو آسان بنانے کے عزم کا اعادہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہر سطح پر شہریوں کیلئے عوامی خدمات کو آسان اور زیادہ قابل رسائی بنانے کیلئے مسلسل اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں نادرا میگا سینٹر کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ وزیر داخلہ نے

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہر سطح پر شہریوں کیلئے عوامی خدمات کو آسان اور زیادہ قابل رسائی بنانے کیلئے مسلسل اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں نادرا میگا سینٹر کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔

وزیر داخلہ نے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے وقت کے بارے میں دریافت کیا۔

لوگوںنے نادرا میگا سینٹر میں مہیا کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ نے جدید خودکار مشین کا بھی معائنہ کیا اور اپنا شناختی کارڈ نمبراور انگلیوں کے نشانات کی سکیننگ کے ذریعے خودکار نظام کا خود مشاہدہ کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos