سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر خالد حسین مگسی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی وزارت ملک کی دفاعی پیداوارکی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ہرممکن معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں دفاعی پیداوار کے وزیر محمد رضا حیات سے ملاقات کے دوران کہی ۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر خالد حسین مگسی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی وزارت ملک کی دفاعی پیداوارکی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ہرممکن معاونت فراہم کرے گی۔
انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں دفاعی پیداوار کے وزیر محمد رضا حیات سے ملاقات کے دوران کہی ۔
ملاقات میں باہمی تعاون اورٹیکنالوجی کی ترقی کے امکانات پرغور کیاگیا ۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر نے پائیدار قومی ترقی اور خود انحصاری کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔
دونوں وزراء نے دفاعی اور سائنسی شعبوں بالخصوص تحقیق اورٹیکنالوجی کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اشتراک عمل مضبوط بنانے پراتفاق کیا ۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *