728 x 90

وزیراعظم دوروزہ سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات روانہ

وزیراعظم دوروزہ سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات روانہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔ وہ یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اوروزیراعظم شیخ محمدبن راشد المکتوم کی دعوت پرکررہے ہیں۔ سربراہی اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہان ،عالمی پالیسی

وزیر اعظم محمد شہباز شریف دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔

وہ یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اوروزیراعظم شیخ محمدبن راشد المکتوم کی دعوت پرکررہے ہیں۔

سربراہی اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہان ،عالمی پالیسی ساز اورنجی شعبے کی نمایاں شخصیات شرکت کریںگی تاکہ حکمرانی، جدت اوربین الاقوامی تعاون کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیاجاسکے۔

وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا جس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان بھی شامل ہوں گے جو متحدہ عرب امارات اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ اپنے تعلقات کووسعت دینے کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران سربراہی اجلاس میںکلیدی خطاب کریںگے جس میں جامع معاشی ترقی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور نظم و نسق سے متعلق اصلاحات کے بارے میں پاکستان کے ویژن کو اجاگر کریں گے۔

وہ متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے اوراجلاس میں شریک مختلف ممالک کے سربراہوں اوربڑی بین الاقوامی کمپنیوں کے اعلی عہدیداروں سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos