وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2026 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ محمد شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2026 کے تحت مستحقین کو رقوم کی شفاف طریقے سے فراہمی پر تمام متعلقہ اداروں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سوشل پروٹیکشن والٹس پاکستان میں فنانشل
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2026 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ محمد شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2026 کے تحت مستحقین کو رقوم کی شفاف طریقے سے فراہمی پر تمام متعلقہ اداروں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سوشل پروٹیکشن والٹس پاکستان میں فنانشل ٹیکنالوجیز اور شفافیت کے حوالے سے ایک انتہائی اہم سنگ میل اور کامیاب اقدام ہے۔ انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تمام ادائیگیاں سوشل پروٹیکشن والٹس کے ذریعے یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ بتایا کہ پرائم منسٹر رمضان پیکج 2026 کے تحت 89 فیصد مستحق افراد کو ادائیگیاں کر دی گئیں۔ پیکیج کے تحت اب تک 19 لاکھ 55 ہزار 620 ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی جا چکی ہیں۔ رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے ایک بھرپور آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے، پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر باضابطہ آگہی پیغامات کی وجہ سے مستحقین کو پیکیج کے بارے تمام تر معلومات بہم پہنچائیں گی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ 9999 ہیلپ لائن پر صارفین کی جانب سے 1.7 ملین ان باؤنڈ کالز موصول ہوئیں جبکہ اس پروگرام کے بارے 2.7 ملین ایس ایم ایس بھیجے گئے۔ پی ایم رمضان ریلیف پیکج 2026 کے تحت سوشل پروٹیکشن والٹس ملک میں ڈیجیٹل نظام میں صنفی تقسیم کم کرنے میں انتہائی کارگر ثابت ہوا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *