728 x 90

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا ہے۔ آج لاہور میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسے ایک طویل سفر کا پہلا قدم قرار دیا۔ شہبازشریف نے وزیر ریلوے پر زور دیا کہ ٹرین سروس کو عام مسافروں کے سفر کیلئے

وزیراعظم شہبازشریف نے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا ہے۔

آج لاہور میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسے ایک طویل سفر کا پہلا قدم قرار دیا۔

شہبازشریف نے وزیر ریلوے پر زور دیا کہ ٹرین سروس کو عام مسافروں کے سفر کیلئے بہترین ذریعہ بنایا جائے۔

مال برداری کے نظام کو بہتر کیا جائے اور پاکستان ریلویز کو دنیا کے بہترین ریلوے نظاموں کے مطابق ڈھالا جائے۔

وزیراعظم نے لاہور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کیلئے دیگر سہولیات کا بھی افتتاح کیا جن میں برقی سیڑھیوں کی تنصیب، فیملی لائونج اور عام انتظار گاہوں کی تزئین وآرائش اور وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی شامل ہیں۔

وزیرریلوے حنیف عباسی نے اس موقع پرکہا کہ ان کی وزارت مسافروں کو بہترین سفری تجربہ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 348 سٹیشنز پر اے ٹی ایم اور پی او ایس مشینیں نصب کی جائیںگی تاکہ مسافروں کو ٹکٹوں کی آن لائن خریداری کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos