وزیراعظم محمد شہبازشریف نیویارک میں موجود ہیں، جہاں وہ آج (منگل) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نیویارک میں موجود ہیں، جہاں وہ آج (منگل) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم، امریکہ اور قطر کی میزبانی میں عرب اور اسلامی ملکوں کے خصوصی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو خصوصی شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم ، آسٹریا کے چانسلر کرسچین سٹاکر، کویت کے ولی عہد اوروزیراعظم شیخ صباح الخالد، عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عالمی ترقیاتی اقدام کے اعلی سطح اجلاس سے خطاب کریں گے۔

Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *