728 x 90

وزیراعظم نے اوورسیزپاکستانیوں کی ملک کیلئے گرانقدرخدمات کوسراہا

وزیراعظم نے اوورسیزپاکستانیوں کی ملک کیلئے گرانقدرخدمات کوسراہا

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے معیشت کو مستحکم کرنے اور عالمی سطح پر ملکی وقار میں اضافہ کرنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی قابل قدر خدمات کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے لندن میں بیرون ملک پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن نے38 ارب ڈالر کی رقوم اپنے وطن بھیجیں جس

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے معیشت کو مستحکم کرنے اور عالمی سطح پر ملکی وقار میں اضافہ کرنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی قابل قدر خدمات کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے لندن میں بیرون ملک پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن نے38 ارب ڈالر کی رقوم اپنے وطن بھیجیں جس نے معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔

شہبازشریف نے پہلگام واقعے کے بعد معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کی حالیہ عسکری کامیابی پر بیرون ملک مقیم پاکستانی برادری کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ہم آہنگی،اللہ تعالیٰ پر بھروسہ اورمسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت سے یہ شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔

انہوں نے مسئلہ کشمیر سمیت تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات چیت اور امن سے متعلق پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

غزہ میں جاری اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے امت مسلمہ پر زوردیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن کو فروغ دینے کیلئے فعال کردار ادا کرے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos