728 x 90

وزیراعظم نے ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں گیٹس فاؤنڈیشن کی معاونت کو سراہا

وزیراعظم نے ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں گیٹس فاؤنڈیشن کی معاونت کو سراہا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے قومی پروگرام

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بات گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے قومی پروگرام کو اعلیٰ ترین سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔

انہوں نے پاکستان کے ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں گیٹس فاؤنڈیشن کی مسلسل معاونت اور شراکت داری کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ گیٹس فاؤنڈیشن نے پولیو کے خاتمے، صحت، غذائیت، مالیاتی شمولیت اور معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے نظم و نسق کے اصلاحاتی ایجنڈے میں ڈیجیٹل ادائیگیاں، غذائی تحفظ، ماں اور بچے کی صحت، غربت میں کمی اور موسمیاتی تبدیلی اہم اصلاحاتی ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کیش لیس معیشت حکومت کے تبدیلی کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد عوام کی زندگی آسان بنانا، شفافیت کو فروغ دینا اور مستحق افراد تک حکومت کے فنڈز کی بروقت اور موثر فراہمی یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور گیٹس فاؤنڈیشن کی مشترکہ کوششیں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مستحق خواتین کو مالی معاونت براہ راست، محفوظ اور باوقار طریقے سے ملنی چاہیے۔

انہوں نے خواتین کی مالی شمولیت اور معاشی خودمختاری بڑھانے کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ مخصوص اقدامات پر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

ملاقات میں پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان تعاون اور شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں گیٹس فاؤنڈیشن کی نمائندگان کلپنا کوچھار اور انیتا زیدی شامل تھیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos