728 x 90

وزیراعظم نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ آج اسلام آباد میں حلال گوشت کی برآمدی پالیسی پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حلال گوشت کی برآمد بڑھانے کے لئے آئندہ 2 ہفتوں میں عملی اقدامات پر مشتمل 3 سالہ جامع

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

آج اسلام آباد میں حلال گوشت کی برآمدی پالیسی پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حلال گوشت کی برآمد بڑھانے کے لئے آئندہ 2 ہفتوں میں عملی اقدامات پر مشتمل 3 سالہ جامع حکمت عملی پیش کی جائے۔

شہباز شریف نے اس امر پر زور دیا کہ اسلامی ممالک اور دنیا بھر کی حلال گوشت کی مارکیٹ میں پاکستان کا برآمدی حصہ قابل قدرحد تک یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کی ہم آہنگی سے جامع حکمت عملی بنانا ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی حلال گوشت کی برآمدی مارکیٹ بڑھانے کیلئے قائم کردہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ پیداوار، کولڈ سٹوریج اور دیگر عوامل کو بہتر بنانے کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک میں حلال گوشت کی پیداوار کو عالمی معیار کے مطابق بنانے اور علاقائی سطح پر اس کی مسابقت بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos