وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انگریزی چینل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے نئے چینل کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا اور وہاں کام
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انگریزی چینل کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے نئے چینل کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا اور وہاں کام کرنے والے نوجوانوں سے بات چیت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس ڈیجیٹل چینل کے آغاز کا بنیادی مقصد مسلسل حقیقی خبریں فراہم کرتے ہوئے پاکستان کے بارے میں ہونے والی غلط بیانی اور پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کی نشریات کیلئے اپنا پہلا انٹرویو بھی ریکارڈ کرایا۔
افتتاح کے موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے وزیراعظم کو پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *