728 x 90

وزیراعظم کا 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اجرا

وزیراعظم کا 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اجرا

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اجرا کیا ہے۔ انہوں نے آج (ہفتہ کو )اسلام آباد میں پیکج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے چالیس لاکھ مستحق خاندانوں کو پانچ، پانچ ہزار روپے انتہائی شفاف انداز میں منتقل کئے

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اجرا کیا ہے۔

انہوں نے آج (ہفتہ کو )اسلام آباد میں پیکج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے چالیس لاکھ مستحق خاندانوں کو پانچ، پانچ ہزار روپے انتہائی شفاف انداز میں منتقل کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اِس امدادی پیکج سے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مستحق افراد مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی پیکج کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اِس پیکج سے لوگ یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی اذیت سے بچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بھی نجکاری کی جائے گی۔

صنعتوں اور پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے اِس موقع پر کہا کہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت نقد رقوم کی منتقلی دس روز میں مکمل کر لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران چینی 130 روپے فی کلو گرام کے نرخ پر فراہم کرنے کیلئے تحصیل کی سطح پر سٹال لگائے جائیں گے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز میں لوگوں کو ضروری اشیاء پندرہ فیصد رعایتی قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos