728 x 90

وزیراعظم کا تاجکستان کے ساتھ کثیر جہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کا تاجکستان کے ساتھ کثیر جہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجکستان کے ساتھ باہمی طورپر مفید تجارت، رابطے، توانائی اور ثقافت سمیت کثیر جہتی تعاون بڑھانے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات تاجکستان کی وزیر ثقافت ستاریون متلوبخون امان زادہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے آج (جمعہ) اسلام آباد میں ان سے

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجکستان کے ساتھ باہمی طورپر مفید تجارت، رابطے، توانائی اور ثقافت سمیت کثیر جہتی تعاون بڑھانے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات تاجکستان کی وزیر ثقافت ستاریون متلوبخون امان زادہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے آج (جمعہ) اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی تاجک وزیر اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اورپاکستان اور تاجکستان کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی تعلقات کی اہمیت پرزوردیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کا مشترکہ ورثہ عوام کے درمیان رابطوں اور ثقافتی تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات میں جاری مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ثقافت کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف نے دونوں ممالک کی شاندار روایات، فنون اور ورثے کے سلسلے میں ایک تاریخی اقدام کے طور پر اسلام آباد میں جاری پاکستان،تاجکستان ثقافتی ہفتہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos