728 x 90

وزیراعظم کا دہشتگردی کوجڑسے ختم کرنے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کا دہشتگردی کوجڑسے ختم کرنے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبوں کے ساتھ مل کر تمام وسائل کو برو ئے کار لاتے ہوئے دہشت گردی کو جڑسے ختم کرنے کے حکومتی عزم کو دہرایا ہے۔ آج(منگل) اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کوریلیف کی فراہمی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبوں کے ساتھ مل کر تمام وسائل کو برو ئے کار لاتے ہوئے دہشت گردی کو جڑسے ختم کرنے کے حکومتی عزم کو دہرایا ہے۔

آج(منگل) اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کوریلیف کی فراہمی اور معاشی استحکام کے ثمرات کی عوام کومنتقلی کی کوششیں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کامیاب نہیں ہوسکتیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔

وفاقی کابینہ کو حکومت کی رائٹ سائزنگ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ، وزارت تجارت، وزارت ہاؤسنگ اینڈورکس،وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور ان وزارتوں سے متعلقہ اداروں کی رائٹ سائزنگ کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔ کمیٹی نے مذکورہ وزارتوں کے کچھ اداروں کو مکمل بند کرنے اور کچھ اداروں کو ضم کرنے کی سفارشات پیش کیں۔

کمیٹی نے ان وزارتوں کے سیکرٹریٹ میں سٹاف کی آسامیاں30 فیصد تک کم کرنے کی تجویز بھی دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ان سفارشات کی منظوری کے بعد قومی خزانے کو 42.1 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔

کابینہ اراکین نے ان سفارشات پر اپنی آراء دیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کابینہ اراکین کی آراء کی روشنی میں ان وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کے حوالے سے سفارشات اور عملدرآمد کا جائزہ لے کر وفاقی کابینہ میں دوبارہ رپورٹ پیش کی جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کابینہ کو پارا چنار کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پارا چنار میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور اس حوالے سے وفاقی اور خیبر پختونخوا کی حکومتیں مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پارا چنار سے مریضوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کے لئے وزیراعظم کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر مختص کیا گیا ہے اورپاراچنارکے تمام ہسپتالو ں میں تمام ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos