728 x 90

وزیراعظم کا سی پیک منصوبوں کی کامیابی کیلئےچین سے مل کرکام جاری رکھنے کاعزم

وزیراعظم کا سی پیک منصوبوں کی کامیابی کیلئےچین سے مل کرکام جاری رکھنے کاعزم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے جاری منصوبوں پر کامیاب عملدرآمد کی غرض سے چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کیلئے پاکستان کے بھرپور عزم کا اظہار کیا ہے۔ وہ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج (منگل) اسلام آباد میں ان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے جاری منصوبوں پر کامیاب عملدرآمد کی غرض سے چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کیلئے پاکستان کے بھرپور عزم کا اظہار کیا ہے۔

وہ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج (منگل) اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان، چین کے درمیان سٹرٹیجک تعاون پر مبنی تاریخی اور آہنی سدا بہار شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایم ایل ون، شاہراہ قراقرم اور گوادر پورٹ کے اہم منصوبوں کو آپریشنل کرنے سمیت زراعت، صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون پر روشنی ڈالی۔

وزیراعظم نے مالی اور اقتصادی مدد پر پاکستان کی جانب سے چین کی بے حد تعریف کی جس سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملی اور اس کے نتیجے میں ملک کے اقتصادی منظرنامے میں بہتری آئی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos