وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی دوستانہ اور گرمجوشی پر مبنی گفتگو کے دوران عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے پاکستان اور کویت کے عوام اور پوری امت مسلمہ کیلئے امن، خوشحالی
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے اپنی دوستانہ اور گرمجوشی پر مبنی گفتگو کے دوران عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے پاکستان اور کویت کے عوام اور پوری امت مسلمہ کیلئے امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے ایک بار پھر کویت پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
انہوں نے کویت کے برادر عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے تمام علاقائی ممالک کو امن و استحکام برقرار رکھنے اور تمام اختلافات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط تاریخی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کویت کے ولی عہد کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پھر دعوت دی۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *