728 x 90

وزیراعظم کا مشرق وسطیٰ میں تشدد میں اضافے پر اظہارِ تشویش، فریقین سے تحمل کی اپیل

وزیراعظم کا مشرق وسطیٰ میں تشدد میں اضافے پر اظہارِ تشویش، فریقین سے تحمل کی اپیل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تشدد میں حالیہ اضافہ  ایک ناپائیدار جنگ بندی سے منسلک خطرات اور اس کے ناقابلِ برداشت نتائج کی واضح یاد دہانی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بھائیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تشدد میں حالیہ اضافہ  ایک ناپائیدار جنگ بندی سے منسلک خطرات اور اس کے ناقابلِ برداشت نتائج کی واضح یاد دہانی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بھائیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر تنازعے کا پرامن سفارتی حل تلاش کرنے کیلئے خلوص اور محنت سے کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر جب حتمی مقصد حاصل ہونے ہی والا ہے، ہم تمام فریقوں سے خلوص کے ساتھ تحمل سے کام لینے اور امن کو ایک اور موقع دینے کی اپیل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امن اور سفارت کاری کے راستے پر گامزن رہنا چاہیے جس میں تشدد اور تباہی کے بجائے کامیابی کے روشن امکانات ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos