728 x 90

وزیراعظم کا نیپرا کی جانب سے سولر کے حوالے سے نئے ریگیولیشنز کے اجراء کا نوٹس

وزیراعظم کا نیپرا کی جانب سے سولر کے حوالے سے نئے ریگیولیشنز کے اجراء کا نوٹس

وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی صارفین کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے قواعد و ضوابط دوہزار چھبیس کا نوٹس لیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں نیپرا کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے قواعد و ضوابط کے جائزہ کیلئے خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے توانائی ڈویژن

وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی صارفین کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے قواعد و ضوابط دوہزار چھبیس کا نوٹس لیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں نیپرا کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے قواعد و ضوابط کے جائزہ کیلئے خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

انہوں نے توانائی ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ سولر صارفین کے معاہدوں کے تحفظ کیلئے نیپرا میں فوری طور پر نظرثانی درخواست دائر کرے۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ تقریباً چار لاکھ چھیاسٹھ ہزار شمسی توانائی صارفین کا بوجھ قومی گرڈ سے حاصل بجلی پر انحصار کرنے والے تین کروڑ چھہتر لاکھ صارفین پر نہیں پڑنا چاہئے۔

انہوں نے توانائی ڈویژن کو مزید ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے جامع حکمت عملی وضع کرے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos