728 x 90

وزیراعظم کا گھریلو گیس کے نئے کنکشن کھولنے کا اعلان

وزیراعظم کا گھریلو گیس کے نئے کنکشن کھولنے کا اعلان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے نئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ اتوار کو اسلام آباد میں گھریلو صارفین کے لیے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (RLNG) کنکشنز کی بحالی سے متعلق تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ عوام کے دیرینہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے نئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

وہ اتوار کو اسلام آباد میں گھریلو صارفین کے لیے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (RLNG) کنکشنز کی بحالی سے متعلق تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ عوام کے دیرینہ مطالبے کے جواب میں کیا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 2022 میں عوام کی جانب سے گیس کنکشنز کے لیے شدید دبا ئو تھا لیکن حکومت کو اس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا تھا۔

انہوں نے اس تاریخی فیصلے کو عوام کے لیے ایک بڑی سہولت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوں کو سستا اور معیاری ایندھن دستیاب ہوگا۔

تقریب کے دوران چلائے گئے ویڈیو پیغام میں وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوی نادرن گیس کمپنی نے گزشتہ مالی سال کے دوران 29 ارب روپے کا منافع حاصل کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos