728 x 90

وزیراعظم کی آسٹریا کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم کی آسٹریا کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم شہبازشریف نے آسٹریا کی کمپنیوں کو پاکستانی کاروباری اداروں سے ملکر زراعت، فوڈپراسیسنگ، چمڑے، ٹیکسٹائل اور انجینئرنگ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے یہ بات آج(پیر) کو ویانا میں پاکستان آسٹریا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا آسٹریا کے انجینئرنگ،

وزیراعظم شہبازشریف نے آسٹریا کی کمپنیوں کو پاکستانی کاروباری اداروں سے ملکر زراعت، فوڈپراسیسنگ، چمڑے، ٹیکسٹائل اور انجینئرنگ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے یہ بات آج(پیر) کو ویانا میں پاکستان آسٹریا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا آسٹریا کے انجینئرنگ، قابل تجدید توانائی، موسمیاتی ٹیکنالوجی اور جدید صنعت کے عالمی سطح کے ماہرین پاکستان کی ترقی پذیر معیشت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پن بجلی، شمسی ٹیکنالوجی، بائیوماس اور جدید گرڈ سلوشنز میں آسٹریا کی قیادت کے اقدامات پاکستان کے عزائم سے بالکل ہم آہنگ ہیں۔

شہبازشریف نے کہا پاکستان کی آبادی کا ساٹھ فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے انہوں نے کہا عالمی معیار کی اعلیٰ تربیت یافتہ افرادی قوت کے ساتھ پاکستان یورپی ممالک کی تربیت یافتہ کارکنوں کی ضرورت پوری کرسکتا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos