728 x 90

وزیراعظم کی ایف بی آر میں جدید ڈیجیٹل ایکوسسٹم تیارکرنے کی منظوری

وزیراعظم کی ایف بی آر میں جدید ڈیجیٹل ایکوسسٹم تیارکرنے کی منظوری

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جدید اور عالمی معیار کا ڈیجیٹل ایکو سسٹم تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ آج (ہفتہ) اسلام آباد میں ایف بی آر اصلاحات پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس مقصد کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جدید اور عالمی معیار کا ڈیجیٹل ایکو سسٹم تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

آج (ہفتہ) اسلام آباد میں ایف بی آر اصلاحات پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس مقصد کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ خام مال کی پیداوار اور درآمد سے لے کر مصنوعات کی تیاری اور صارفین کی خریداری تک تمام اعداد و شمار کو ایک نظام میں ضم کیا جانا چاہئے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ نظام کو اتنا مؤثر بنایا جائے کہ پوری ویلیو چین کی براہ راست ڈیجیٹل نگرانی کی جا سکے۔

انہوں نے نظام کے تحت حاصل کیے گئے مرکزی اعدادوشمار کوتذویراتی اقتصادی فیصلہ سازی کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی پر ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنے کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos