وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام بندرگاہوں کی ڈریجنگ اور توسیع پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ بڑے جہاز باآسانی لنگر انداز ہو سکیں۔ وہ اسلام آباد میں پاکستان کی بندرگاہوں کے شعبے میں اصلاحات کے لئے تشکیل دئیے گئے ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے اندرون
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام بندرگاہوں کی ڈریجنگ اور توسیع پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ بڑے جہاز باآسانی لنگر انداز ہو سکیں۔
وہ اسلام آباد میں پاکستان کی بندرگاہوں کے شعبے میں اصلاحات کے لئے تشکیل دئیے گئے ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے اندرون ملک سامان کی نقل و حمل بڑھانے کیلئے بندرگاہوں سے ریل کو بہتر طور پر منسلک کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ملک میں کاروبار ی سرگرمیاں بڑھانے اور معاشی ترقی کے فروغ میں بندرگاہوں کا انتہائی اہم کردار ہے۔
شہباز شریف نے بندرگاہوں سے متعلقہ تمام اداروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ کاروباری برادری کی سہولت کیلئے آپس میں تعاون کو مزید بہتر بنائیں تاکہ کارگو کا (Dwell Time) کم سے کم کیا جاسکے۔
انہوں نے مختلف نوعیت کے پورٹ چارجز مزید کم کرنے اور بندرگاہوں میں پڑے متروکہ سامان کی نیلامی کیلئے ایک شفاف نظام لانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے متروکہ کارگو کیلئے ملک کی مختلف بندرگاہوں میں الگ یارڈز بنانے اور اس کیلئے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نیشنل پورٹس ماسٹر پلان پر کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ پورٹ کمیونٹی سسٹم حال ہی میں آپریشنل کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ بندرگاہوں پر مختلف فیسوں میں کمی لائی جا رہی ہے اور حال ہی میں پورٹ قاسم میں Bulk Cargo کی فیسوں میں 50 فیصد سے زائد کمی کی گئی ہے۔
اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ کراچی کی بندرگاہوں کی توسیع اورڈریجنگ کیلئے ٹینڈر دئیے جا چکے ہیں اور کام بہت جلد شروع ہو جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *