وزیراعظم شہباز شریف نے تیل و گیس سپلائی چین کو درآمد ہونے سے لے کر صارفین کے استعمال تک ترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وہ آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تیل و گیس کی
وزیراعظم شہباز شریف نے تیل و گیس سپلائی چین کو درآمد ہونے سے لے کر صارفین کے استعمال تک ترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
وہ آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تیل و گیس کی ترسیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹائز یشن سے ان مصنوعات کی سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی اور قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا۔
انہوںنے کہا کہ ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہماری ترجیحات میں شامل ہونی چاہئیے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کی مد میں خرچ ہونے والا زر مبادلہ بچایا جا سکے۔
اجلاس کو پیٹرولیم و گیس سیکٹر کے روڈمیپ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے ضلع کوہاٹ میں ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لئے ہیں۔
وزیراعظم نے ناشپا بلاک میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد دی اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ان ذخائر سے یومیہ 4100بیرل تیل نکالا جا سکے گا۔
اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ اس سال سردی کے موسم میں گھریلو صارفین کو پچھلے سال کی نسبت بہتر پریشر کے ساتھ گیس مہیا کی جا رہی ہے ۔آر ایل این جی کے کنکشنز پر تیزی سے کام جاری ہے اور رواں سال جون تک تین لاکھ پچاس ہزار کنکشنز کا ٹارگٹ مکمل کرلیا جائے گا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ شیوا گیس فیلڈ اور بٹانی گیس فیلڈ کے لئے پائپ لائینز کو کمیشن کیا جا چکا ہے جبکہ کوٹ پالک گیس فیلڈ سے پائپ لائن پر کام جاری ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *