728 x 90

وزیراعظم کی جعلی ادویات کے گھناؤنے کاروبار کے سدباب کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت

وزیراعظم کی جعلی ادویات کے گھناؤنے کاروبار کے سدباب کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے جعلی ادویات کے مذموم کاروبار کے مکمل خاتمے کے لیے متعلقہ حکام کو جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ہدایت کی ہے۔  اسلام آباد میں وزارت قومی صحت کے امور کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستانی فارما کمپنیوں

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے جعلی ادویات کے مذموم کاروبار کے مکمل خاتمے کے لیے متعلقہ حکام کو جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

 اسلام آباد میں وزارت قومی صحت کے امور کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستانی فارما کمپنیوں کی عالمی ادارہ صحت سے اکریڈیٹیشن کرانے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ WHO کی منظوری سے پاکستانی ادویات کا معیار بہتر ہوگا اور برآمدی مواقع بھی بڑھیں گے۔

وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے فلاحی تنظیموں اور نجی شعبے کے درمیان تعاون کا روڈ میپ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔

انہوں نے معیارِ تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے میڈیکل کالجز کی تھرڈ پارٹی توثیق کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے صحت کے شعبے میں اصلاحات کے عمل میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت کو برداشت نہ کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ادویات اور طبی آلات کی رجسٹریشن کا عمل اگلے ماہ کے آخر تک مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ اسلام آباد میں نئے قائم شدہ بنیادی صحت مراکز، علاقائی بلڈ سینٹرز اور آئسولیشن ہسپتال اینڈ انفیکشنز ٹریٹمنٹ سینٹر کو معاشرے کے متمول طبقے کے تعاون سےاستعمال میں لانے کے لیے منصوبہ بندی پر کام جاری ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos