وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا سے متعلق تمام مسائل حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے آج(منگل) کو پشاور میں ایک جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے کئے گئے تمام مطالبات اور امور کا جائزہ لے گی۔ انہوںنے کہا کہ کمیٹی قبائلی عمائدین
وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا سے متعلق تمام مسائل حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔
انہوں نے آج(منگل) کو پشاور میں ایک جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے کئے گئے تمام مطالبات اور امور کا جائزہ لے گی۔
انہوںنے کہا کہ کمیٹی قبائلی عمائدین اور خیبرپختونخوا کے گورنر اور وزیراعلیٰ کے ساتھ بیٹھ کر اس حوالے سے سفارشات تیار کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کے فائدے کی خاطر ان سفارشات پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔
شہبازشریف نے کہا کہ انہیں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں صوبے کی نمائندگی کے لئے نامزدگی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ این ایف سی ایوارڈ کا پہلا اجلاس اس سال اگست میں طلب کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ 2010ء میں این ایف سی ایوارڈ میں تمام صوبوں نے خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے ایک فیصد فنڈ فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دوہزار دس سے اب تک وعدے کے تحت صوبے کو تقریباً سات سو ارب روپے منتقل کئے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی بے مثال قربانیوں کو سراہا۔
حالیہ پاک بھارت فوجی کشیدگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ مسلح افواج نے پاکستان کے عوام کے مکمل تعاون سے ملک کے خلاف بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *