وزیراعظم شہباز شریف نے زیادہ خسارے میں چلنے والے بجلی کے فیڈرزکو کمیونٹی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ اسلام آباد میں ملک کے دور دراز علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سولرائزیشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے زیادہ خسارے میں چلنے والے بجلی کے فیڈرزکو کمیونٹی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وہ اسلام آباد میں ملک کے دور دراز علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سولرائزیشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس اقدام سے خسارے میں چلنے والے فیڈرز کے نقصانات میں کمی ہوگی اور ان علاقوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے پیسکو (PESCO) اور قیسکو (QESCO) کے زیادہ نقصان میں چلنے والے فیڈرز میں فوری طور پر آزمائشی منصوبے شروع کرنے کی ہدایت کی۔
انہوںکہا کہ آزمائشی منصوبوں کو کامیاب بنانے کے لیے علاقے کے منتخب نمائندوں سے مشاورت اور کمیونٹی کی فعال شرکت یقینی بنائی جائے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *