728 x 90

وزیراعظم کی عازمین حج کوبہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی عازمین حج کوبہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ رواں سال پاکستانی عازمین حج کوہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ آج(پیر) اسلام آباد میں رواں سال حج کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ عازمین حج اللہ کے مہمان ہیں اور وہ حکومت کی جانب

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ رواں سال پاکستانی عازمین حج کوہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں۔

آج(پیر) اسلام آباد میں رواں سال حج کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ عازمین حج اللہ کے مہمان ہیں اور وہ حکومت کی جانب سے ان کی خدمت ، معاونت کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ عازمین حج کو رہائش ، سفر اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں خاص خیال رکھا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ عازمین حج کو تربیت کی فراہمی میں بھی خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ حج ڈیوٹی پر اچھی شہرت کے حامل ، قابل افسران کو تعینات کیا جائے۔

اُنہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ حجاج کرام کے لئے معاونین کے انتخاب کے طریقے کار میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos