وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عام آدمی کو ہائوس فنانس کی سہولت مؤثر انداز میں پہنچانے کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ اسلام آباد میں وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے امور پر اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کیلئے رہائش کی فراہمی
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عام آدمی کو ہائوس فنانس کی سہولت مؤثر انداز میں پہنچانے کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وہ اسلام آباد میں وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے امور پر اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کیلئے رہائش کی فراہمی اور سستے گھروں کے منصوبوں سمیت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور عوامی سہولیات کی بہتری حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں ۔
اس موقع پر اجلاس کو وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کی سٹرٹیجک حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ تعمیرات کے شعبے کے حوالے سے ٹیکس اسٹرکچر میں اصلاحات کی جارہی ہیں۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری کے تحت کم آمدنی والوں کے لئے گھروں کی تعمیر پر لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔ رئیل اسٹیٹ اور ہائوسنگ کے شعبوں کے ضابطہ کار کے حوالے سے ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔
اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ ہائوس فنانس کے حوالے سے رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ پر وزارت خزانہ، ایف بی آر، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور صوبے وزارت ہائوسنگ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *