728 x 90

وزیراعظم کی عوام کو بغیر کسی پریشانی کے پٹرول سبسڈی کی باوقار فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی عوام کو بغیر کسی پریشانی کے پٹرول سبسڈی کی باوقار فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کو بغیر کسی پریشانی کے پیٹرول سبسڈی کی باوقار فراہمی یقینی بنائیں۔ ایک بیان میں انہوں نے مستحقین کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی آرا کی بنیاد پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اور

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کو بغیر کسی پریشانی کے پیٹرول سبسڈی کی باوقار فراہمی یقینی بنائیں۔

ایک بیان میں انہوں نے مستحقین کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔

ملک بھر سے موصول ہونے والی آرا کی بنیاد پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے۔ اب پانچ لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والی موٹر سائیکلیں، چنگ چی اور آٹو رکشوں کو ہر ہفتے ایک ٹوکن پر پانچ سو روپے کی رعایت ملے گی۔ ہر ہفتے ایک اور ماہانہ چار ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔

ادھر آٹھ سو سی سی تک کی گاڑیاں استعمال کرنے والے افراد کو موجودہ طریقہ کار کے مطابق ہر دس دن میں دس لیٹر تک پٹرول پر ایک سو روپے فی لیٹر کی رعایت ملتی رہے گی۔ ماہانہ دس لیٹر پٹرول کے لیے تین ٹوکن جاری کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے اہل شہریوں کے لیے رجسٹریشن کی ایس ایم ایس سروس مکمل طور پر مفت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos