وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی نرس رضیہ نورین سے خصوصی ملاقات کی اور نومولود بچے کی جان بچانے پر ان کی ہمت اور بہادری کو سراہا۔ رضیہ نورین کو آج اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم ان کی بہادری اور فرض
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی نرس رضیہ نورین سے خصوصی ملاقات کی اور نومولود بچے کی جان بچانے پر ان کی ہمت اور بہادری کو سراہا۔
رضیہ نورین کو آج اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم ان کی بہادری اور فرض شناسی پر فخر کرتی ہے، کیونکہ انہوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد میں لگنے والی آگ سے بچے کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی بہادری کو تاریخ میں سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا اور اعلان کیا کہ ان کی خدمات کے اعتراف میں آئندہ سال تئیس مارچ کو انہیں تمغہ خدمت سے نوازا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *