وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے انخلا اور
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے انخلا اور انہیں محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے حفاظتی اقدامات اور نگرانی کو تیز کرنے کا حکم دیا۔
شہباز شریف نے متاثرہ افراد کو خوراک، ادویات اور خیموں کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے چیئر مین این ڈی ایم اے کو پنجاب کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے سے مکمل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *