728 x 90

وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دینے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں پی آئی اے کی نجکاری کے جاری عمل کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قومی فضائی کمپنی اور مستقبل میں تمام سرکاری اداروں کی

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں پی آئی اے کی نجکاری کے جاری عمل کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قومی فضائی کمپنی اور مستقبل میں تمام سرکاری اداروں کی نجکاری ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مجوزہ مدت میں پی آئی اے کی نجکاری یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے نجکاری کے عمل کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو مکمل اعتماد میں لینے کیلئے روڈ شوز کے انعقاد کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سرمایہ کاروں کیلئے کنسلٹنٹ کے ساتھ مل کر ایک جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہے اور اس پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos