وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کے دیرینہ مطالبات کے جواب میں سوست ڈرائی پورٹ پر ٹیکس ریلیف اقدامات کی منظوری دے دی۔ یہ اعلان آج(بدھ) کو اسلام آباد میں وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کیا، جن سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کے دیرینہ مطالبات کے جواب میں سوست ڈرائی پورٹ پر ٹیکس ریلیف اقدامات کی منظوری دے دی۔
یہ اعلان آج(بدھ) کو اسلام آباد میں وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کیا، جن سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور خطے کی تاجر برادری کے نمائندوں نے ملاقات کی۔
سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کے مطالبات کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے 45 دنوں کے مختصر عرصے میں اپنی سفارشات کو حتمی شکل دی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے عوام اور تاجروں کی حمایت اور کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینے کے لیے کمیٹی کی تمام تجاویز کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکس ریلیف اور پالیسی ریفارمز دیرینہ مطالبات ہیں، کیونکہ موجودہ ضابطے سوست ڈرائی پورٹ کے ذریعے درآمدات، برآمدات اور ٹرانزٹ ٹریڈ میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بشمول تاجر برادری اور علاقے کی سیاسی قیادت کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی قیمتی رائے کا شکریہ ادا کیا۔
مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ گلگت بلتستان میں استعمال کی جانے والی اشیا پر سیلز ٹیکس، ایڈوانس انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے استثنی حاصل ہوگا۔ تاہم کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی نافذ رہے گی۔
وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان اور تاجر برادری کے ارکان نے امدادی اقدامات کی منظوری پر وزیراعظم کی تعریف کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *