وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر پاکستان کی ہندو کمیونٹی کو مبادکباد دیتے ہوئے اُن کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نےہولی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ تہوار خوش نما رنگوں کے امتزاج سے معاشرتی ہم آہنگی کی عکاسی
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر پاکستان کی ہندو کمیونٹی کو مبادکباد دیتے ہوئے اُن کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نےہولی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ تہوار خوش نما رنگوں کے امتزاج سے معاشرتی ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے، ہولی کی روایات پاکستان کی ثقافتی تنوع کا مظہر ہیں۔ ہندو کمیونٹی ہمارے معاشرے کا ایک بیش قدر حصہ ہے۔ اس کمیونٹی کا ملکی سماجی ہم آہنگی، معاشی ترقی و خوشحالی اور پُرامن بقائے باہمی میں مثبت کردار ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئین پاکستان بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب و عقیدہ تمام شہریوں کے لیۓ مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کا تخفظ کرتا ہے۔ حکومت پاکستان تمام اقلیتوں کے آئینی حقوق کی محافظ ہے۔ اس تناظر میں حکومتی اقدامات میں پالیسی برائے بین المذاہب ہم آہنگی (2025) اور حکمت عملی برائے مذہبی برداشت (2025) شامل ہیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ بین المذاہب مکالمہ ، عبادت گاہوں کی حفاظت اور باہمی احترام کی سماجی روش کے فروغ کے لئے من الحیث القوم کام کرنے کی ضروت ہے۔ آئیے آج قومی عزم کی تجدید کریں کہ ہم رواداری، ہمدردی اور یکجہتی کی اقدار کے ساتھ پر امن، شمولیتی اور خوشحال مستقبل کے لئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *