وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں پر ایک سو ارب روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں صحت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت پر بھی بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ بچوں کے دل کی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں پر ایک سو ارب روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں صحت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت پر بھی بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ بچوں کے دل کی پیچیدہ سرجری کیلئے ماہر سرجنز کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پندرہ سو نئے ڈاکٹر اور پانچ ہزار نرسوں کو بھی بھرتی کیا گیا ہے۔
ادھرلاہور میں وزیراعلیٰ کے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ لاہور میں جدید آلات سے لیس ایک ہزار بستروں پرمشتمل بچوں کے ہسپتال کی تعمیر کا آغاز اگلے ماہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں نوازشریف کینسر ہسپتال تعمیر کے حتمی مرحلے میں ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *