وزیرتوانائی اویس لغاری نے بجلی کے بلوں پر ٹیکسز میں کمی کے ذریعے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج(اتوار) کو ڈیرہ غازی خان میں غازی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیرتوانائی نے کہا
وزیرتوانائی اویس لغاری نے بجلی کے بلوں پر ٹیکسز میں کمی کے ذریعے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج(اتوار) کو ڈیرہ غازی خان میں غازی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیرتوانائی نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اگلے ایک سے ڈیڑھ سال میں معاشی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ کو اگلے سال کے آغاز میں مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کیلئے فعال کر دیا جائے گا۔
وزیر توانائی نے کہا کہ کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب بھی جلد منعقد کی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *