728 x 90

وزیرخزانہ کا امریکہ کے ساتھ تجارتی ، اقتصادی تعلقات پر اطمینان کا اظہار

وزیرخزانہ کا امریکہ کے ساتھ تجارتی ، اقتصادی تعلقات پر اطمینان کا اظہار

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکہ کے ساتھ جاری تجارتی بات چیت اور مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکہ کے وزیر تجارت اورہاورڈ لوٹنک اور تجارتی نمائندے سفیر جیمیسن گریر کے ساتھ واشنگٹن میں تعمیری ملاقات کے بعد ایک ویڈیو بیان میں کہی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکہ کے ساتھ جاری تجارتی بات چیت اور مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکہ کے وزیر تجارت اورہاورڈ لوٹنک اور تجارتی نمائندے سفیر جیمیسن گریر کے ساتھ واشنگٹن میں تعمیری ملاقات کے بعد ایک ویڈیو بیان میں کہی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور یہ بات انتہائی اہم ہے کہ ہم یکساں مثبت جذبے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے موجودہ تجارتی روابط کو مزید وسعت دینے اور پاکستان امریکہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کی ضرورت پر زور دیا جس سے سرمایہ کاری سے متعلق حقیقی تبدیلی آئے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے جن شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں معدنیات، کان کنی، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ اور کرپٹو شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کے حوالے سے حقیقی تبدیلی ثابت ہو گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos