728 x 90

وزیرخزانہ کا بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کی حالیہ تنظیم نو میں پاکستان کو علاقائی درجہ دینے پر شکریہ ادا

وزیرخزانہ کا بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کی حالیہ تنظیم نو میں پاکستان کو علاقائی درجہ دینے پر شکریہ ادا

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کی حالیہ تنظیم نو میں پاکستان کو علاقائی مرکز کا درجہ دینے پر شکریہ ادا کیا ہے اور اسے ملک کی اقتصادی صلاحیت پر بھرپور اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار دیوپ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کی حالیہ تنظیم نو میں پاکستان کو علاقائی مرکز کا درجہ دینے پر شکریہ ادا کیا ہے اور اسے ملک کی اقتصادی صلاحیت پر بھرپور اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار دیوپ کے ساتھ واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا۔

وزیر خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کو ریکوڈک منصوبے میں پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا اور مستقبل قریب میں ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان کی شمولیت کی اُمید ظاہر کی۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کی طرف سے ذیلی سطح پر مالیاتی تعاون اور ڈیجیٹل ادائیگی کے حقوق کے اقدامات کی مسلسل حمایت کے علاوہ دو اسازی، برقی گاڑیوں اور اشیاء کے تبادلوں سمیت اہم شعبوں میں اس کے مشاورتی کردار کی تعریف کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos