728 x 90

وزیرخزانہ کا ٹیکسٹائل کے شعبے کو معاونت فراہم کرنے کے پختہ عزم کا اظہار

وزیرخزانہ کا ٹیکسٹائل کے شعبے کو معاونت فراہم کرنے کے پختہ عزم کا اظہار

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکسٹائل کے شعبے کو تمام ممکنہ معاونت فراہم کرنے کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا اظہارکیا ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار آج (جمعرات کو )اسلام آباد میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی قیادت سے ملاقات میں کیا ۔ وزیرخزانہ نے پاکستان کے صنعتی شعبے میں طویل

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکسٹائل کے شعبے کو تمام ممکنہ معاونت فراہم کرنے کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا اظہارکیا ہے ۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار آج (جمعرات کو )اسلام آباد میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی قیادت سے ملاقات میں کیا ۔

وزیرخزانہ نے پاکستان کے صنعتی شعبے میں طویل مدتی استحکام اور مستقبل کی ترقی یقینی بنانے کیلئے ٹیکسیشن ، توانائی اور مالیات سے متعلق اہم مسائل کے حل کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا خیرمقدم کرتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ملکی معیشت میں ٹیکسٹائل صنعت کے اہم کردار کو تسلیم کرتی ہے اوراس کے تحفظات دور کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔

اس سے قبل چیئرمین کامران ارشد کے زیر قیادت اپٹما کے وفد نے ٹیکسٹائل شعبے کو توانائی ، ٹیکسیشن اور مالیات سے متعلق کئی اہم مسائل پر تفصیلی پریزنٹیشن دی ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos