وزیرخزانہ کی امریکی کمپنیوں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں زراعت،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے واشنگٹن میں امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی امور…

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں زراعت،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے واشنگٹن میں امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی امور کے نائب وزیر سے ملاقات کے دوران پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک، امریکہ اقتصادی شراکت داری کی اہمیت کا اعتراف کیا۔
وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ محمد بن ہادی الحسینی سے بھی ملاقات کی اور پاکستان سے مسلسل تعاون کرنے پر متحدہ عرب امارات کو سراہا۔
ادھر وزیر خزانہ نے فچ ریٹنگ کی ٹیم سے بھی ملاقات کی اور اسے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ نے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی ٹیم سے ملاقات کے دوران پاکستان کے ساتھ بینک کی دیرینہ شراکت داری کی تعریف کی۔


