وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے سپین کے شہر سیویلے میں مالیات برائے ترقی پر جاری چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر متعدد اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں اور رابطےکئے ۔ ان ملاقاتوں کا مقصد مالیاتی ترقی، تجارت ، موسمیاتی اثرات سے بچائو اور ادارہ جاتی استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں شراکت دار ممالک اور اداروں
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے سپین کے شہر سیویلے میں مالیات برائے ترقی پر جاری چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر متعدد اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں اور رابطےکئے ۔
ان ملاقاتوں کا مقصد مالیاتی ترقی، تجارت ، موسمیاتی اثرات سے بچائو اور ادارہ جاتی استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں شراکت دار ممالک اور اداروں کے ساتھ تزویراتی تعاون کومستحکم بنانا ہے ۔
یہ دو طرفہ ملاقاتیں عالمی پائیدار ترقی کے مقاصد کے تحت بین الاقوامی شراکت داری بڑھانے، ترقیاتی مالیات کے فروغ، معاشی اصلاحات اور موثر تبدیلی لانے کے ایجنڈے کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار ہیں۔
وزیرخزانہ مالیات برائے ترقی پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے ساتھ ساتھ اس موقع پر مختلف پروگراموں ، پالیسی مذاکروں اور مختلف فریقوں کے درمیان گول میز مباحثوں میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *