728 x 90

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم ہیلتھ کارڈ سکیم کا آغاز کردیا

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم ہیلتھ کارڈ سکیم کا آغاز کردیا

وزیرِاعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہیلتھ کارڈ سکیم کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے رہائشیوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کی جائیگی۔ اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ہر فرد کی دہلیز پر صحت

وزیرِاعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہیلتھ کارڈ سکیم کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے رہائشیوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کی جائیگی۔

اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ہر فرد کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے تقریبا ایک کروڑ افراد اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ اقدام اس ہیلتھ کارڈ سکیم کی بحالی ہے، جو پہلی بار پاکستان کی تاریخ میں 2016 میں میاں محمد نواز شریف کے دور میں شروع کی گئی تھی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہاکہ دارالحکومت اسلام آباد، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے رہائشیوں کی سہولت کیلئے پروگرام میں مزید ہسپتالوں کو شامل کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم صحت کارڈ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد قائم خانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقررہ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت سے استفادہ کرنے کیلئے قومی شناختی کارڈ اور بچوں کیلئے( ب )فارم درکار ہوگا ۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ سکیم مکمل طورپر کیش لیس ہے اس کیلئے کسی رقم کی ادائیگی کی ضرورت نہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos