وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا، جس میں دفاع اور داخلہ کی وزارتوں کے لیے 24.174 ارب روپے سے زائد کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دی گئی تاکہ
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا، جس میں دفاع اور داخلہ کی وزارتوں کے لیے 24.174 ارب روپے سے زائد کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دی گئی تاکہ امن و امان کے قیام اور اس کے استحکام کے اقدامات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
کمیٹی نے اسلام آباد میں ڈیفنس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے حاصل کی گئی زمین کے متاثرین کو نقد معاوضے کی ادائیگی کے لیے چار ارب روپے مختص کرنے کی منظوری بھی دی۔
مزید برآں ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (پشاور) کے قانون نافذ کرنے والے اقدامات کے لیے وزارتِ داخلہ کو 174.8 ملین روپے فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے لیے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکنزم میں ترمیم کے مسودہ ایس آر او کی بھی منظوری دی گئی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *